Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab

    ايک شخص حضرت ابو ہريرہ رَضِیَ اللہ عنہ کی بارگاہ میں حاضِر ہو کر کہنے لگا کہ ميرا بیٹا سمندری سفر پر گيا ہے آپ اللہ پاک سے اس کے لئے دعا فرمائيں تو آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : اس کی طرف سے صدقہ دو۔اس وقت سمندر میں موجيں اُٹھ رہی تھيں اور جہاز ڈوبنے کے قريب تھا ، جب اس شخص نے بیٹےکی طرف سے صدقہ ديا تو ايک کہنے والے کو یہ کہتے سُنا گیا : اے سوارو ! تمہارے لئے سلامتی ہے بے شک اللہ پاک نے فدیہ قبول فرماليا۔  ( [1] )

صدقہ کرنے کے فضائل اور ثوابات

پیارے اسلامی بھائیو !  * صَدَقَہ و خیرات کرنا ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عَظِیم سنّت ہے ، آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کےدرِ جُود و سَخَاوَت سے کوئی سوالی خالی ہاتھ نہ جاتا تھا۔ ( [2] )    * صَدَقَہ  گناہوں کو يوں مٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے ( [3] ) * صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے ، حدیث پاک میں ہےجو اللہ پاک  کی رضا کی خاطِر  صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے ( [4] )  * صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دَفْعَ  ( یعنی دُور  ) کرتا ہے ( [5] ) * فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : صَدَقَہ دینےمیں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَے کو نہیں پھلانگتی ( [6] ) * صَدَقَہ  کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو


 

 



[1]...نزہۃ المجالس ، باب فضل الصدقہ ، صفحہ : 14۔

[2]... فیضانِ  سخی سرور ، صفحہ : 6۔

[3]...ابنِ ماجہ ، كتاب الفتن ، باب كف اللسان فى الفتنہ  ، صفحہ : 649 ، حديث : 3973 ۔

[4]...معجمِ  كبير ، جلد : 10 ، صفحہ : 409 ، حديث : 20584۔

[5]...ترمذى ، کتاب الزكاة ، باب ما جاء فى فضل الصدقہ ، صفحہ : 189 ، حديث : 664 ۔

[6]...مشکاة المصابیح ، کتاب الزكاة ، باب الانفاق وکراهیہ ...الخ ، جز : 1 ، جلد : 1 ، صفحہ : 359 ، حدیث : 1887۔