Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab
* بچے قرآن و سُنّت کی تعلیم کیسے حاصِل کر پائیں گے ؟ * ہماری نسلوں تک دِین کیسے پہنچے گا ؟ ایسے ہی اور بہت ساری صُورتیں ہیں کہ اگر ہم صدقہ و خیرات کرنا چھوڑ دیں تو خُود ہلاکت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں دِل کھول کر صدقہ و خیرات کرنےاور اللہ پاک کے دِئیے ہوئے مال میں سے اس کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آئیے ! راہِ خُدا میں خرچ کرنے کے فضائِل سنتے ہیں :
صدقہ کرنے سے فرشتوں کی دُعائیں ملتی ہیں
صحابئ رسول حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوَایت ہے ، فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : ایسا کوئی دن نہیں جس میں بندے سویرا کریں اور 2 فرشتے نہ اُتریں جن میں سے ایک کہتا ہے : الٰہی ! سخی کو زیادہ اچھا عوض دے اور دوسرا کہتا ہے : الٰہی ! کنجوس کو بربادی دے۔ ( [1] )
اس حدیث کی شرح میں مشہور مفسر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : یعنی سخی کے لئے دعا اور کنجوس کے لئے بد دعا روزانہ فرشتوں کے منہ سے نکلتی ہے جو یقیناً قبول ہے۔ ( [2] )
آدمی اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا
حضرت عُقْبَہ بن عامِر رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہ مدینہ ، قرار قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم