Sadqa Ke Fazail o Adaab

Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab

گا ( [1] ) * صَدَقَہ  بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے ( [2] )  * صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے ( [3] ) * مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر بڑھاتا ہے ( [4] )  * اللہ پاک  صدقے کی برکت سے تکبر کو دور کر دیتا ہے ( [5] ) * صدَقہ70    قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں کم تر بَلا بدن بگڑنا  اور سفید داغ ہیں۔ ( [6] )  

صدقے کے4 آداب

پیارے اسلامی بھائیو ! جنہیں اللہ پاک نے توفیق بخشی ہے ، وہ صدقہ و خیرات کرتے ہی ہیں ، زکوٰۃ دینے والے زکوٰۃ دیتے ہیں اور بہت سارے اللہ پاک کے نیک بندے نفل صدقات بھی دیتے رہتے ہیں ، اللہ پاک ان سب کی کاوِشیں اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے۔

صدقہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے آداب کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔پارہ : 3 ، سورۂ بقرہ ، آیت : 261  سے 274  یعنی 13 آیات میں صدقے کے فضائِل اور آداب کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ، کوشش کر کے ان مبارک آیات کو پڑھیئے ! تفسیر صراط الجنان ، تفسیر نُور العرفان اور خزائن العرفان کی مدد سے ان آیات کو سمجھنے کی کوشش کیجیئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو نُورِ قرآن سے دِل روشن ہو گا۔آئیے ! اِن آیات میں بیان کئے گئے صدقے کے آداب سنتے ہیں :


 

 



[1]...سننِ کبری للبیہقی ، کتاب الزكاة ، باب التحریض علی...الخ ، جلد : 4 ، صفحہ : 379 ، حديث : 7751۔

[2]...معجمِ  کبير ، جلد : 3 ، صفحہ : 148 ، حديث : 4276۔

[3]...شُعَبُ الْاِيمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 212 ، حديث : 3347۔

[4]...معجمِ کبیر ، جلد : 6 ، صفحہ : 440 ، حدیث : 13508۔

[5]...معجمِ کبیر ، جلد : 6 ، صفحہ : 440 ، حدیث : 13508۔

[6]...تاریخِ بغداد ، جلد : 8 ، صفحہ : 204 ۔