Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab
کے جتنے بھی کام ہوتے سب ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سیدھی جانب سے شروع کیا کرتے ، لہٰذا پہلے سیدھی آنکھ میں سرمہ لگائیے پھر اُلٹی میں۔ ( [1] )
عجب نہیں کہ لکھا لوح کا نظر آئے ! جو نقشِ پا کا لگاؤں غبار آنکھوں میں
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاببہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
عِلْم حاصِل کرو ! جَہْل زائِل کرو ! پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات ) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم