Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab

ہوئے خوب دِل کھول کر صدقہ و خیرات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلحَمْدُ للہِ !    دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے * دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد ، سینکڑوں فیضانِ مدینہ  ( مدنی مراکز ) بنا چکی ہے * بچوں اور بچیوں  ( Boys & Girls ) کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کے لئے اب تک تقریباً 10489 ( 10 ہزار 489 ) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 821 ، 41 ، 3  ( 3 لاکھ41 ہزار 821  ) بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مُفت تعلیم دی جا رہی ہے * فروغِ علمِ دین  ( عالِم و عالِمہ کورس کروانے ) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں ۔اب تک  تقریباً1310  ( 1 ہزار 310  ) جامعۃ المدینہ  ( بوائز ، گرلز )  قائم ہو چکے ہیں ، جن میں تقریباً 104857  ( 1لاکھ4 ہزار 857 ) طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی  ( عالِم و عالِمہ کورس ) مفت کروایا جا رہا ہے۔اب تک تقریباً 257 ،  24 ( 24 ہزار 257 ) عالِم و عالمہ کورس مکمل کر چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 14 دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں ، جہاں مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں * المدینۃ العلمیہ  ( Islamic Research Canter ) میں قرآن واحادیث اور ان کی تفسیر وشروحات ، نیزعلمِ فقہ ، علمِ سیرت ، علمِ تصوف سمیت کئی موضوعات پر دینی کتب کی تصنیف ، نئے نئے مسائل اور موضوعات پر تحقیق بھی کی جاتی ہے ، اس شعبے