Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab
مجھے عُمرہ شریف کرنے کا شَرَف ملا ، وہاں قُصُور ( پنجاب ، پاکستان ) کے ایک قاری صاحِب سے ملاقات ہوئی ، اُنہوں نے بتایا میں نےدعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول کے ساتھ 3 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کی اور وہاں خوب رو رو کر مدینۂ منوّرہ کی حاضِری کےلئے دُعا مانگی ۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! مدنی قافلے میں مانگی ہوئی دُعا قبول ہوئی اور میرے مدینہ شریف حاضِری کے اسباب ایسی جگہ سے بنے ، جہاں سے مجھے گمان بھی نہ تھا۔ ( [1] )
مانگو آ کر دُعا پاؤ گے مُدَّعا در کرم کے کھلیں قافلے میں چلو !
گر مدینے کا غم ، چاہئے چشمِ نَم لینے یہ نعمتیں قافِلے میں چلو !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو ( Audio ) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک ( Click ) کریں گے ، آڈیو ( Audio ) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد