Book Name:Sadqa Ke Fazail o Adaab

پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے ، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * اَدَب سے بیٹھوں گا * نصیحت حاصِل کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

اندھے ، کوڑھی اور گنجے کا امتحان

ایک طویل حدیثِ پاک میں اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بنی اسرائیل کے 3 آدمیوں کا واقعہ بیان  فرمایا ، بہت عبرتناک اور سبق آموز واقعہ ہے ، میں آپ کو خلاصۃً سناتا ہوں : بنی اسرائیل میں 3 شخص تھے ، ان میں سے ایک برص  ( کوڑھ یعنی جسم پر سفید دھبوں )  کا مریض تھا ، دوسرا گنجا تھا اور تیسرا اندھا تھا۔ قُدْرت کو ان کا امتحان منظور ہوا ، چنانچہ اللہ پاک نے ان کی آزمائش کے لئے ایک فرشتہ انسانی صُورت میں بھیجا۔اب وہ فرشتہ پہلے برص کے مریض کے پاس آیا اور پوچھا : تجھے سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے ؟

 ( یہ انسان کی عجیب سِی طبیعت ہے کہ آدمی اسی چیز  کو زیادہ پسند کرتا ہے ، جو اس کے پاس نہیں ہوتی ، برص کے مریض کے جسم پر چونکہ سفید دھبے تھے ، اس کے پاس صاف رنگ اور صاف ستھری جِلد ( Skin )  نہیں تھی ، چنانچہ فرشتے کے سوال پر ) برص کا مریض بولا : مجھے اچھا رنگ اور صاف جِلد  زیادہ پسند ہے۔فرشتے نے اس کے جسم پر ہاتھ پھیرا ، فرشتے کا ہاتھ لگنے کی برکت تھی کہ اس  کی بیماری جاتی رہی اور اس کا رنگ اور جِلد صاف ستھری ہو گئی۔فرشتے نے اس سے دوسرا سوال پوچھا : تجھے کون سا مال زیادہ پسند ہے ؟ وہ بولا : مجھے اُونٹ پسند