Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna

Book Name:Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna

ہے بلکہ بعض مَن چلے تو مَعَاذَ اللہ ! مذاقاً یہاں تک بَک دیتے ہیں آپ کے بچے ہمارے غلام۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ علیہ فتاوی رضویہ جلد 22صفحہ 409پر فرماتے ہیں : کم از کم اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اور اس سے بہتر وَرَحْمَۃُ اللہملانا اور سب سے بہتر وَبَرَکَاتُہٗ شامل کرنا ہےاور اس پر زیادت  ( یعنی اضافہ ) نہیں۔ سلام کرنے والے نے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہا تو جواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ کہے اور اگر سلام کرنے والے نے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ کہا تو یہ وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ کہے اور سلام کرنے والے نے وَبَرَکَاتُہٗ تک کہا تو جواب دینے والا بھی اتنا ہی کہے اس سے زیادت  ( یعنی اضافہ ) نہیں * سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجب ہےکہ سلام کرنے والا سن لے * سلام اور جوابِ سلام کا درست تَلَفُّظْ یاد فرما لیجئے۔پہلے میں کہتا ہوں آپ سن کر دوہرائیے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ   ( اَسْ۔سَلَا۔مُ۔عَلَیْ۔کُمْ )  اب پہلے میں جواب سناتا ہوں پھر آپ اس کو دوہرائیے : وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ  ( وَ۔عَ۔لَیْکُ۔مُسْ۔سَلَام ) ۔ ( [1] )

رضائے حق کیلئے تم سلام عام کرو         سلامتی کے طلب گارہو سلام کرو

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت برکاتہم العالیہ کی 100صفحات کی کتاب  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو               سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 30-32۔