Book Name:Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna
تجوید کے ساتھ قرآن کریم سیکھ لیا اور فیشن پرستی چھوڑ کر سنّتوں کا عامل بن گیا۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے تلاوت کرنا صُبح و شام میرا کام ہو جائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی نیکیاں کمانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Al Quran al kareem ( القرآن الکریم ) ۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ ( Download ) کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے ، اس موبائل ایپلی کیشن میں * مکمل قرآنِ پاک پڑھنے * اور مختلف قاریوں کی آواز میں سننے کی سہولت موجود ہے * اس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ جس نے