Book Name:Sahaba Ki Aik Khobsorat Tamanna
بخش دے بخشے ہوؤں کا صدقہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے
واسطہ نبیوں کے سروَرْ کا واسطہ صِدِّیق اور عمر کا
واسطہ عثمان و حَیْدَر کا یاللہ ! مری جھولی بھر دے
سائِل ہوں میں تیری وِلا کا پھیر دے رُخ ہر رنج و بلا کا
واسطہ شاہِ کرب و بلا کا یااللہ ! مری جھولی بھر دے ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
انبیائے کرام علیہ السَّلام کی مبارک دُعائیں
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے قرآنِ کریم کی چند آیات اور ان کی ضمن میں بیان ہونے والا ایک واقعہ سُننے کی سَعَادت حاصِل کی ، ان آیات میں سیکھنے کی بہت ساری باتیں ، بہت سارے اَسْبَاق موجود ہیں ، البتہ ایک بہت اَہَم نکتہ جس پر بطورِ خاص آج ہم نے غور کرنا اور اسے سمجھنے کی کوشش کرنی ہے ، وہ ان نَو مُسْلِم صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کی یہ خُوبصُورت تمنّا ہے :
وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ(۸۴) ( پارہ : 7 ، سورۂ مائدہ : 84 )
ترجمہ کَنْزُ العرفان : اور ہم طمع کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا رب نیک لوگوں کے ساتھ ( جنت میں ) داخل کر دے۔
یہ ایسی کمال کی ، ایسی بے مِثَال تمنّا ہے کہ اس کے جتنے فضائِل بیان کئے جائیں ، اس کی جتنی برکتیں بیان کی جائیں کم ہیں ، اس بے مِثَال تمنّا کی اہمیت کا اندازہ یہیں سے لگا لیجئے کہ انبیائے کرام علیہمُ السَّلام ... ! ! کائنات کی سب سے بلند تَرِیْن ہستیاں... ! ! ان سے بڑھ کر