Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
ساتوں زمینوں یاساتوں آسمانوں میں کہیں ) کوئی نبی آ سکتا ہے ، کہنے والا کافِر ہے۔ ( 5 ) : جو کہے : ”انسانوں میں نیا نبی نہیں آسکتا ، البتہ دوسری مخلوق میں اب بھی نبی آ سکتا ہے“ قائِل ( کہنے والا ) کافِر ہے۔
یاد رہے ! ”خَاتَمُ النَّبِیّٖن “ کے ایسے معنیٰ کرنے والا بھی کافِر ہے ، جو اسے کافِر نہ جانے یا اس کے کُفر میں شک کرے وہ بھی کافِر ، مرتد ، اِسلام سے خارِج ہے۔ ( [1] )
سب صحابہ کا ہے یہ عقیدہ اَٹل ہیں یہ خیرُ الوریٰ خاتَمُ الْاَنبیاء
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
نبوت کے جھوٹے دعویدار سے دلیل مانگناکیسا ؟
حضرت ابومنصور ماتریدی رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں : جو کوئی حُضُورِاکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے تو اس سے کوئی دلیل نہیں مانگی جائے گی بلکہ اس شخص کے اس دعوے کا انکار ہی کیا جائے گا ( [2] ) کیونکہ اللہ پاک کے پیارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فرما چکے : لَا نَبِیَّ بَعْدِی یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ ( [3] )
شہِ انبیا ہے ، خُدا کا ہے پیارا وہ نبیوں میں سُن لو ! نبی آخری ہے
مُحَمَّد ہے احمد ، ہے سلطانِ بطحا وہ نبیوں میں سُن لو ! نبی آخری ہے
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ کے فرمان کا خُلاصہ ہے : اگر کسی نبوت کے جھوٹے دعویدار سے اس لئے معجزہ طَلَب کیا کہ یہ چونکہ جھوٹا ہے ، لہٰذا معجزہ دِکھا نہیں سکے گا ،