Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
سے حضرت اَحْمَد ِمجتبیٰ ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کے عِلاوہ کوئی نبی باقی نہیں ہے۔ ( [1] )
سَفَرِ معراج اور عقیدۂ ختمِ نبوت
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سَفَرِ معراج کا واقعہ ہے ، جب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ( مسجدِ اَقْصیٰ میں ) انبیائے کرام علیہم السَّلام سے مِلے ، اس وقت انبیائے کرام علیہم السَّلام نے خطبے دئیے ، اس میں اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کی ، سب سے آخر میں رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خطبہ ارشاد فرمایا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس خطبے میں اپنے اور اپنی اُمّت کے بہت سارے فضائِل بیان کئے ، پھر فرمایا : سب تعریفیں اُس رَبِّ کریم کے لئے ہیں کہ جَعَلَنِی فَاتِحًا وَ خَاتَمًا جس نے مجھے فاتِح ( یعنی کھولنے والے ) اور خاتَم ( یعنی سب سے آخری نبی ) بنا کر بھیجا ہے۔ اس وقت حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام نے انبیائے کرام علیہم السَّلام سے فرمایا : بِہٰذَا فَضَّلَکُمْ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یعنی انہیں اَوْصاف و کمالات کے سبب مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تم سب سے اَفْضَل ہیں۔ ( [2] )
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
حدیثِ پاک کی مشہور کتابوں : بخاری ، مسلم ، ترمذی اور مسندِ احمد میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : میری اور مجھ سے پہلے انبیا