Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
نے فرمایا : حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام ہند میں اُترے ، آپ کو کچھ گھبراہٹ ہوئی تو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلام آئے ، انہوں نے اذان دِی ، جب انہوں نے اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمّدًا رَّسُوْلُ اللہ کہا تو حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام نے پوچھا : مَنْ مُحَمَّد ؟ یعنی مُحَمَّد کون ہیں ؟ جبریل عَلَیْہِ السَّلام نے کہا : اٰخَرُ وَلَدِکَ مِنَ الْاَنْبِیَاء یعنی مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آپ کی اَوْلاد میں سے سب سے آخری نبی ہیں۔ ( [1] )
حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام اور عقیدہ ختم نبوت
طبقات الکبریٰ میں روایت ہے : اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلام پر نازِل ہونے والے صحیفوں میں لکھا تھا : ( اے ابراہیم ! ) آپ کی اَوْلاد میں بہت سارے قبیلے ( Tribes ) ہوں گے ، یہاں تک کہ نبی اُمِّی تشریف لے آئیں گے ( وہ نبی اُمِّی کون ہیں ؟ ارشاد ہوا : ) اَلَّذِیْ یَکُوْنُ خَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وہ جو سب سے آخری نبی ہوں گے۔ ( [2] )
حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام اور عقیدہ ختمِ نبوت
محمد بن کعب قُرَظِی رَحمۃُ اللہ علیہ سے روایت ہے : اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کی طرف وحی بھیجی : ( اے یعقوب ! ) میں آپ کی اَوْلاد میں بہت سارے بادشاہ اور نبی پیدا فرماؤں گا ، یہاں تک کہ حرمِ محترم والے نبی تشریف لے آئیں گے ، وَہُوَ خَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَ اِسْمُہٗ اَحْمَد یعنی وہ سب سے آخری نبی ہوں گے اور ان کا نامِ پاک اَحْمَد ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) ہے۔ ( [3] )