Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
گے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلام کے دُنیا میں تشریف لانے سے عقیدۂ ختمِ نبوت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ خَاتَمُ النَّبِیّٖن کا معنی ہے : مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ظُہُور کے بعد کسی کو نبوَّت نہ ملے گی ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام پہلے کے نبی ہیں ، آپ کو نبوت پہلے سے ملی ہوئی ہے ، قیامت کے قریب جب آپ دُنیا میں تشریف لائیں گے تو اُس وقت بھی نبی ہی ہوں گے مگر ایک نبی کی حیثیت سے اپنی شریعت کی تبلیغ نہیں فرمائیں گے بلکہ اللہ پاک کے سب سے آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شریعت ہی پر عَمَل کرائیں گے ، گویا آپ حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمَّتی ہونے کی حیثیت سے تشریف لائیں گے۔ ( [1] )
بعد آپ کے ہر گز نہ آئے گا نبی نیا واللہ ! اِیماں ہے مرا ، اے آخری نبی
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
نظریہ غوث کا ! سب سے آخری نبی ! اَوْلیا کا نظریہ ! سب سے آخری نبی !
ہے رضا کا نظریہ ! سب سے آخری نبی ! نظریہ عطَّار کا ! سب سے آخری نبی !
اعلیٰ حضرت اورآیتِ ختمِ نبوت کی تفسیر
پارہ : 22 ، سورۃُ الْاَحْزَاب ، آیت : 40 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠(۴۰)
( پارہ : 22 ، الاحزاب : 40 )
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان : مُحَمَّد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں