Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام اور عقیدہ ختمِ نبوت
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، آخری نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : بےشک جب موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام پر تورات نازِل ہوئی تو آپ نے اس کی تلاوت فرمائی ، اس میں اِس ( آخری ) اُمَّت کا ذِکْر پڑھا تو عرض کیا : اے اللہ پاک ! میں تورات میں ایسی اُمَّت کا ذِکْر دیکھتا ہوں جو ( زمانے کے اعتبار سے ) سب سے آخری اور ( فضیلت میں ) سب سے آگے ہو گی ، اے مالِکِ کریم ! اسے میری اُمَّت بنا دے ! اللہ پاک نے فرمایا : تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَد یعنی اے موسیٰ ! یہ سب سے آخری نبی اَحْمَد ِمجتبیٰ ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کی اُمَّت ہے۔ ( [1] )
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
اے عاشقانِ آخری نبی ! دیکھئے ! پہلے کے انبیائے کرام علیہم السَّلام کو باقاعِدہ وحی بھیج کر بتایا گیا کہ ہمارے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہوں گے ، پِھر انبیائے کرام علیہم السَّلام نے اپنی اُمّتوں کو بھی یہ عقیدہ یاد کروایا۔ یہاں تک کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام تشریف لائے ، آپ نے بھی نبئ اُمِّی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نبوت و رسالت کی خوشخبری سُنائی اور اپنی اُمَّت کو بھی یہ عقیدہ بتایا کہ مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہوں گے۔ آئیے ! حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کے ایک اُمَّتی کا
[1] ...دلائل النبوہ ، الفصل الرابع : ذکر الفضیلۃ الرابعۃ...الخ ، جز : 1 ، صفحہ : 33 و34 ، حدیث : 31 ملتقطًا۔