Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
فتحِ بابِ نبوت پہ بےحددرود ختمِ دَورِ رسالت پہ لاکھوں سلام ( [1] )
وضاحت : اے وہ ذات جن سے نبوت کا دروازہ کھولا گیا ، یعنی جن کو سب سے پہلے تاجِ نبوت عطا ہوا کہ حدیثِ پاک میں ہے : وَآدَمُ بَیْنَ الرُّوْحِ وَ الْجَسَد ( [2] ) ( یعنی میں اس وقت بھی نبی تھا ) جب آدم عَلَیْہِ السَّلام ابھی رُوح اور جسم کے درمیان تھے ، آپ پر بےحد درود ہوں اور اے وہ ذات جن پر رسالت ختم کر دی گئی کہ آپ کو آخری نبی و آخری رسول بنا کر بھیجا گیا ، آپ پر لاکھوں سلام ہوں۔
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے ، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * ادب سے بیٹھوں گا * نصیحت حاصِل کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد