Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
فرشتے ہو یا جِن یا رِجَالُ الْغَیْب ( یعنی نظروں سے پوشیدہ انسان ) ؟ ہمارے سامنے ظاہِر ہو کر ہم سے بات کرو کہ ہم اللہ پاک اور اس کے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور حضرت عمر رَضِیَ اللہ عنہ کے سفیر ہیں۔ یہ کہنا تھا کہ پہاڑ ( Mountain ) سے روشن چہرے اور سفید داڑھی والے ایک بُوڑھے بزرگ ظاہِر ہوئے ، جنہوں نے سفید اُون کی ایک چادر اَوڑھی ہوئی تھی ، آتے ہی انہوں نے سلام کیا : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ ، وہاں موجود حاضِرین نے جواب دیا ، حضرت نَضْلہ رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ پاک آپ پر رحم کرے ، آپ کون ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : میں زُرَیْب بن ثَرْمَلَا ہوں۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نے مجھے اس پہاڑ میں ٹھہرایا تھا اور آسمانوں سے اپنے دوبارہ تشریف لانے تک میرے زندہ رہنے کی دُعا کی تھی۔ ( [1] )
سب صحابہ کا ہے یہ عقیدہ اَٹل ہیں یہ خیرُ الوریٰ خاتَمُ الْاَنبیاء
پچھلی اُمّتوں کے عُلَمااور عقیدہ ختمِ نبوت
اے عاشقان رسول ! ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے آخری نبی ہیں ، یہ بات پچھلی اُمّتوں میں بہت مشہور ومَعْرُوف ( Famous ) تھی۔ چنانچہ حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میرے والِدِ محترم تورات کے بہت بڑے عالِم ( Scholar ) تھے ، اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام پر جو کچھ نازِل فرمایا ، اس کا جتنا عِلْم ان کے پاس تھا ، ان کے زمانے میں اور کسی کے پاس نہیں تھا ، وہ اپنے عِلْم میں سےکوئی
[1] ...دلائل النبوۃ لابی نعیم ، الفصل السادس : توقع الکھان ، جز : 1 ، صفحہ : 56 ، حدیث : 54۔
دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب ما جاء فی قصۃ وصی عیسیٰ...الخ ، جلد : 5 ، صفحہ : 425۔
تاریخِ بغداد ، جلد : 10 ، صفحہ : 254ملتقطًا۔