Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
والے کس قدر نادان اور بےوقوف ( Foolish ) ہیں ، حالانکہ ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنے سچّے اور آخری نبی ہونے کی گواہی دینا چاہیں تو بےزبان جانور بھی گواہی دینے کے لئے بول پڑتے ہیں۔
دراز گوش ( یعنی مبارک گدھے ) کی گواہی
جب خیبر فتح ہوا تو رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک کالے رنگ کا دراز گوش ( لمبے کانوں والا جانور یعنی گدھا ) دیکھا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس سے باتیں کیں ، وہ بھی آگے سے جواب دیتا رہا ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا : تیرا نام کیا ہے ؟ عرض کی : یزید کا بیٹا شہاب ، اللہ پاک نے میرے دادا کی نسل سے 60 دراز گوش ( یعنی گدھے ) پیدا کئے ، کُلُّہُمْ لَا یَرْکَبُہٗ اِلَّانَبِیّ ان سب پر صِرْف و صِرْف نبی ہی سُوا ر ہوئے ، وَ قَدْ کُنْتُ اَتَوَقَّعُ اَنْ تَرْکُبَنِیْ لَمْ یَبْقِ مِنْ نَسْلِ جَدِّی غَیْرِیْ وَ لَا مِنَ الْاَنْبِیَاءِ غَیْرُکَ یعنی مجھے یقینی توقع تھی کہ حُضُور مجھے اپنی سُواری سے شرف بخشیں گے کیونکہ اب میرے دادا کی نسل سے میرے سوا کوئی باقی نہیں اور انبیائے کرام علیہم السَّلام میں آپ کے سِوا کوئی نبی باقی نہیں ہے۔
چنانچہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس خوش بخت دراز گوش کو قبول فرما لیا اور اس کا نام یَعْفُور رکھا۔ ( [1] )
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !