Book Name:Ala Hazrat Aur Aqidah Khatm e Nubuwwat
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام اور عقیدہ ختمِ نبوت
صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جب اللہ پاک نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو پیدا فرمایا تو انہیں ان کی اَوْلاد دِکھائی گئی ، آپ نے اپنی اَوْلاد میں سے بعض کو بعض سے اَفْضَل دیکھا ، پس آپ نے سب سے آخر میں بلند اور روشن نُور دیکھا ، عرض کیا : یَا رَبِّ ! مَنْ ہٰذَا ؟ اے اللہ پاک ! یہ کون ہے ؟ ارشاد ہوا : اے آدم ! یہ آپ کے بیٹے اَحْمَد ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) ہیں ، یہی اَوَّل ہیں ، یہی آخِر ہیں ، یہی وہ ہیں جو ( روزِ قیامت ) سب سے پہلے شفاعت کریں گے ، انہیں کی شفاعت سب سے پہلے قبول کی جائے گی۔ ( [1] ) * صحابئ رسول حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک کے نبی حضرت آدَم عَلَیْہِ السَّلام کے دونوں کندھوں کے درمیان لکھا ہوا تھا : مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہ خَاتَمُ النَّبِیّٖن مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ پاک کے رسول اورسب سے آخری نبی ہیں۔ ( [2] )
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم