Book Name:Amad e Mustafa Marhaba Marhaba
( 2 ) : ایک مغرِب ( West ) میں ( 3 ) : اور تیسرا کعبے کی چھت پر گاڑا گیا ہے۔ ( [1] )
جبریل امین نے گاڑا کعبے کی چھت پہ جھنڈا
تا عرش اُڑا پھریرا ، صبحِ شبِ وِلادت
اب وَقْتِ وِلادت آیا ، خواتین نے مجھے گھیرے میں لے لیا اور کچھ دیر کے لئے مجھے کچھ نظر نہ آیا۔
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام ( [2] )
مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت ہوئی ، آپ شہادت والی انگلیاں آسمان کی طرف اُٹھائے حالتِ سجدہ میں تھے۔ ( [3] ) حضرت اِبْنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہما سے رِوَایت ہے ، حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا نے فرمایا : وِلادت کے وَقْت مجھ سے نور نکلا جس سے زمین کے مشرِق ومغرِب روشن ہو گئے ، ( [4] ) ایک رِوَایت میں ہے : میں نے اس نور سے شام کے محلّات دیکھ لئے۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پاک صاف پیدا ہوئے۔ ( [5] )
مسلمانو ! صبحِ بہاراں مبارک وہ برساتے انوار سرکار آئے
مبارک تجھے آمِنہ ہو مبارک تِرے گھر شہنشاہِ ابرار آئے
جہاں میں وہ سکہ بٹھانے کو دیں کا مٹانے وہ باطِل کے آثار آئے
[1]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 65 بتغیر قلیل۔
[2]...حدائق بخشش ، صفحہ : 305۔
[3]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 65-66 ملتقطًا
[4]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 67۔
[5]...مواہب اللدنیۃ ، المقصد الاول...الخ ، آيات ولادتہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، جلد : 1 ، صفحہ : 66 ۔