Book Name:Surah e Zilzal

جاتا ہے، وہ اشارہ فرمائیں تو پتھر کلمہ پڑھنے لگتے ہیں، ان کی برکت سے بےجانوں میں جان پڑ جاتی ہے، درخت، پتھر اُن کی خِدْمت میں سلام عرض کرتے ہیں، جب اللہ پاک کے محبوب نبی، مکی مدنی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم اللہ پاک کی عطا سے ایسی قدرت رکھتے ہیں تو خُود اللہ پاک کی قُدْرت کا کیا عالَم ہو گا...!! لہٰذا زمین اگرچہ بےجان ہے، زمین بولتی نہیں ہے، زمین کی زبان نہیں ہے، زمین کے کان اور آنکھیں نہیں ہیں مگر اللہ پاک کی قُدْرت ہے کہ یہ زمین ہمارے اَعْمال کو دیکھتی بھی ہے اور روزِ قیامت جب اللہ پاک حکم دے گا تو یہ زمین بولے گی اور ہمارے اعمال کے بارے میں خبر بھی دے گی۔

روزِ قیامت زمین گواہی دے گی

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے یہ آیت یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ(۴). تلاوت فرمائی ،پھر فرمایا: تم جانتے ہو کہ اس(زمین) کی خبریں  کیا ہیں ؟صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے عرض کی: اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ زیادہ جانتے ہیں۔ حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: زمین کی خبریں  یہ ہیں  کہ زمین ہر مرد و عورت پرا س کے ان اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں  نے اس کی پیٹھ پر کئے،وہ کہے گی :اِس نے فلاں  دن یہ عمل کیا اوراُ س نے فلان دن یہ عمل کیا،یہی اس کی خبریں  ہیں۔([1])

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن  مولا علی مشکل کشارَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی عادت مبارک تھی کہ آپ جب بیت المال سے خزانہ تقسیم فرما دیتے تو وہاں نماز پڑھتے اور بیت


 

 



[1]...ترمذی، صفحہ:577، حدیث:2429۔