Book Name:Surah e Zilzal

فرمایا: اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،16مئی    2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ 

مسواک کی بقیہ سنتیں اور آداب

٭امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  فرماتے ہیں:چار چیزیں عقل بڑھاتی ہیں:فُضُول باتوں سے پرہیز،مسواک کا استِعمال،صُلَحا یعنی نیک لوگوں کی صُحْبت اور اپنے علم پر عمل کرنا۔ ([3])٭مسواک پیلو یا زیتون یا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو، مسواک کی موٹائی چھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو۔٭مسواک جب ناقابلِ استعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلَۂ اَدائے سُنَّت ہے، کسی جگہ اِحتیاط سے رکھ دیجئے یا دَفْن کردیجئے یا پتھروغیرہ


 

 



[1]  مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ،باب فی کیفیۃ الصلاۃ…الخ،۱۰/۲۵۴،حدیث:۱۷۳۰۵

[2]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵

[3] اِحیاء الْعُلوم، ۳/۲۷