Book Name:Surah e Zilzal

کل آنے تک کا یا رمضان المبارک آنے تک کا جو وقت ہے، یہ وقت بھی تو ہماری زِندگی ہی کا حِصَّہ ہے، روزِ قیامت اگر اس وقت کا حِسَاب لے لیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا...؟

بارگاہِ اِلٰہی میں پیشی کا خَوف

کاش! ہمارے دِل میں اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری کا تَصَوُّربیٹھ جائے، کاش! ہم ہر وقت بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِری کو خیال میں رکھ کر زِندگی گزارنے والے بَن جائیں۔ یقین مانیئے! قیامت کا امتحان بہت سخت ہے، اگر روزِ قیامت ہم سے حِسَاب لے لیا گیا تو سِوائے ندامت کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ حضرت منصُور مغربی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک نیک آدمی کا انتقال ہوا، میں نے انہیں خواب میں دیکھا تو پوچھا: اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا مُعَاملہ فرمایا؟ کہنے لگے: اللہ پاک نے مجھے اپنی بارگاہ میں کھڑا کیا، میں جس گُنَاہ کا اِقْرار کرتا گیا، اللہ پاک اُس گُنَاہ کو مُعَاف فرماتا رہا مگر شرم کی وجہ سے میں ایک گُنَاہ کا اِقْرار نہ کر پایا، اس پر اللہ پاک کی بارگاہ میں مجھے ایسی شرمندگی ہوئی کہ میں پسینے میں نہا گیا اور میرے چہرے کا گوشت جھڑ گیا۔([1]) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 42 کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول! نیک، باکردار اور بااَخْلاق مسلمان بننے، سُنّت پر عَمَل کاجذبہ پانے اور اسلام کی  ترویج و اشاعت کے لئے سرگرم رہنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، اور ذیلی حلقے کے 12 دینی


 

 



[1]...احیاءُ العلوم، جلد:5، صفحہ:654۔