Book Name:Hazrat Ibrahim Ke Waqiyat

ترجمہ: یعنی اللہ پاک کی رضا کے لئے (اللہ پاک کے بندوں سے) محبّت کرنا، ایمان کی سب سے مضبوط رَسِّی ہے۔ ([1])

پتا چلا اللہ پاک کے نیک بندوں، نبیوں اور ولیوں سے، صحابۂ و اَہْلِ بیت سے محبّت کرنے، ان کے ساتھ اپنا رُوحانی تعلق مَضْبُوط کرنے سے ایمان پکّا ہوتا ہے۔

*حدیثِ پاک میں ہے:

لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی  یَکُوْنَ ھَوَاہُ تَبِعًا لِمَا جِئْتُ بِہٖ

ترجمہ: یعنی تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک کامِل مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک اس کی خواہشات میرے لائے ہوئے دِین کے تابع نہ ہو جائیں۔ ([2])

پتا چلا؛ اپنی  خواہشات کو مٹا کر دِین کو اپنا لینے سے ایمان مَضْبُوط ہوتا ہے۔

*حدیثِ پاک میں ہے:

لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یُحِبَّ لِاَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہٖ

ترجمہ: یعنی تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک کامِل مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرنے لگے، جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ ([3])

پتا چلا؛ جو اپنے لئے پسند کرتے ہیں، وہی دوسروں کے لئے پسند کرنا شروع کر دیں *اپنے لئے عزّت پسند ہے، دوسروں کو عزّت دینے لگ جائیں *اپنے لئے آسانیاں پسند ہیں، دوسروں کو آسانیاں دینا شروع کر دیں *اپنی تعریف پسند ہے، دوسروں کی تعریف


 

 



[1]...  مسند ابو داود طیالسی، جلد:1، صفحہ:111، حدیث:783۔

[2]...مشکوٰۃ، کتاب الایمان، الفصل الثانی، جزء :1، جلد1، صفحہ:54، حدیث:168۔

[3]... بخاری، کتاب بدء الایمان، باب من الایمان ان یحب...الخ صفحہ:74، حدیث:13۔