Book Name:Shehar e Muhabbat
شہروں کی شان سے بلند رکھنا...!! ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے مدینہ طیبہ کی...!! غورفرمائیے! اللہ کریم نے مدینہ طیبہ کو مُخَاطَب کرنا تھا، اس کیلئے تو صِرْف ایک بار یَا طَیْبہ! کہنا بھی کافی تھا، اللہ پاک ہے، رَبُّ الْعَالَمِین ہے، وہ ایک بار بھی کسی کو یُوں مخاطَب فرمائے، اس کی عظمتوں کو چار نہیں 12 چاند لگ جائیں مگر قربان جائیے! یہ مدینہ ہے، یہ محبوب کا شہر ہے، جس طرح رَبِّ رحمٰن کو اپنے محبوب سے بےمثال محبّت ہے، یُونہی محبوب کا شہر بھی محبوب ہے، اسی لئے جب مدینہ مُنَوَّرہ کی پاک سرزمین کو مُخاطَب کرنا تھا تو صِرْف ایک بار نہ پُکارا بلکہ نام بدل بدل کر فرمایا: یَا طَیْبہ! یَا طَابَہ! یَا مَسْکِینَہ!
سُبْحٰنَ اللہ! جب ہمارا رَبِّ رحمٰن مدینہ طَیبہ کا ذِکْر یُوں پیار سے فرماتا ہے تو پِھر عِبَادُ اللہ (یعنی اللہ پاک کے بندے) ذِکْرِ مدینہ کیوں نہ کریں؟
سب پُکارو! جھوم کر میٹھا مدینہ مرحبا! کر کے خم سب اپنا سَر میٹھا مدینہ مرحبا!
ڈوبا رہتا ہے مدینہ روشنی میں ہر گھڑی شام ہو یا ہو سحر میٹھا مدینہ مرحبا!
عظمتیں ہیں، رفعتیں ہیں، نعمتیں ہیں، برکتیں رحمتیں ہیں ہر ڈگر میٹھا مدینہ مرحبا!
اس لئے تو ہم کو پیارا ہے مدینہ رہتے ہیں اس میں شاہِ بحر و بَر میٹھا مدینہ مرحبا!
جو مدینے آ گیا، عطّار آ کر مَر گیا وہ بڑا ہے بختور میٹھا مدینہ مرحبا!([2])
غریبوں، فقیروں کے ٹھہرانے والے
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے تَورَات شریف میں مدینہ طیبہ کو پُکارا تو فرمایا: یا