Book Name:Shehar e Muhabbat
ڈالا جائے، اس طرح کبوتر کہیں اَوْر چلے جائیں گے، اس حکم پر عمل کیا گیا اور کئی دِن تک کبوتروں کو دانہ نَہ ڈالا گیا مگر کبوتروں کی گنبدِ خضراء سے محبت کا یہ عالَم تھا کہ بھوک سے مَر رہے تھے مگر آستانۂ محبوب چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھے، اَہْلِ مدینہ نے یہ عشق بھرا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور انتظامیہ سے اِصْرار کر کے اپیل کی گئی تو دوبارہ وہاں پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ([1])
عالَمِ وَجْد میں رَقصاں میرا پَر پَر ہوتا کاش! میں گنبدِ خضراء کا کبوتر ہوتا
اللہ پاک ہمیں بھی مدینۂ منورہ کی خوب خوب محبت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
غمِ مدینہ اور دردِ مدینہ کیسے ملے؟
پیارے اسلامی بھائیو! *یادِ مدینہ *غمِ مدینہ*عشقِ مدینہ کیسے حاصِل ہو؟ آئیے! عاشِقِ مدینہ، یعنی شیخِ طریقت، مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند نصیحتیں سُنتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں: غمِ مدینہ پانے کے لئے *سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم اور آپ سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے سچی پکی محبت کی جائے *آپ کی مُبارَک سنَّتوں پر عمل کیا جائے *بزرگانِ دِین (یعنی اللہ پاک کے نیک بندوں) کے حَرَمینِ طیبین کے اَدب و اِحترام اور تعظیم و توقیر کے واقعات پڑھے جائیں۔
*اس کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب عاشقانِ رَسُول کى 130 حکاىات پڑھنا مفید ہے۔ اللہ پاک نصىب کرے تو اس کتاب کو پڑھنے سے مکہ شریف، مدىنہ شریف اور حج