Book Name:Shehar e Muhabbat
چاند اور سُورج کو جو روشنی ملی تو مدینے ہی سے ملی ہے...!! کاش! ہم غریبوں کے دِل کو بھی زندگی مل جائے۔
خیر! یہ خُراسانی عاشِقِ رسول پیغامِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم لے کر ہمذَان (شہر) پہنچا، حضرت اَبُو فَضل قُومَسَانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو آقا کا سلام پہنچایا، پِھر پوچھا: عَالی جناب! آپ کونسا دُرودِ پاک پڑھتے ہیں، مجھے بھی بتا دیجئے! اس پر حضرت اَبُوفَضل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: میں روزانہ 100 مرتبہ یہ دُرودِ پاک پڑھتا ہوں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ جَزَی اللَّٰہُ مُحَمَّدًاعَنَّا مَاھُوَ اَھْلُہٗ([1])
اس جوابِ سلام کے صدقے! تاقیامت ہوں بےشمار سلام
میری بگڑی بنانے والے پر بھیج اے کردگار سلام
اس پناہِ گنہگاراں پر یہ سلام اور کروڑ بار سلام([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود