Book Name:Shehar e Muhabbat
وغیرہ کی محبت دِل میں پیدا ہوسکتى ہے *اِسى طرح اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکا نعتیہ دِیوان حدائقِ بخشش پڑھا جائے، اچھی اُردو جاننے والا اگر حدائقِ بخشش کو سمجھ کر رٹتا رہے تو وہ بہت بڑا عاشقِ رَسُول بن جائے گا *سچى بات ىہ ہے کہ عشقِ رَسُول کے حصول مىں ماحول اور صحبت زیادہ کارگر ہے۔ صحبت کے ذَرىعے جَذبہ بڑھتا ہے۔ اب جىسا کہ کوئى حج ىا مدىنۂ پاک کى حاضرى کے لئے گىا اور اس سفر مىں کسی عاشقِ مدینہ کی صحبت نہ ملى تو اسے ذوق نصیب نہىں ہوگا لہٰذا حرمینِ طیبین کا سفر اہلِ ذوق اور اہلِ عِلم (کسی عاشِقِ رسول مفتی صاحب) کے ساتھ کرنا چاہیے *اپنے ملک میں بھی عاشقانِ رَسُول کى صحبت مىں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہیے *الحمدللہ! دعوتِ اسلامى کے سنتوں بھرے اِجتماعات اور مَدَنى مذاکروں میں شرکت سے مدىنے شرىف کى محبت کى چاشنى ملتى ہے۔
کاش! ہم سب کو *عشقِ مدینہ*غمِ مدینہ*دردِ مدینہ حاصِل ہو جائے، دِل مدینے کی یادوں میں کھویا رہے، لب پر ہر وقت بس مدینہ، مدینہ، مدینہ ہی جاری رہے۔
آمین بِجَاہِ خَاتَمِ ا لنَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال
اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشق مدینہ بڑھانے، یادِ مدینہ، ذِکْرِ مدینہ کرنے، گُنَاہوں اور فضولیات سے بچنے، اچھی، بامقصد، سنتوں بھری اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کے