Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

گی:میں نے تیری درخواست قبول فرما لی( یعنی تیرے  پڑوس میں جو مومن دفن ہیں اُن سب کے حق میں تیری شفاعت قبول کر لی گئی۔)چنانچہ جن مسلمانوں کو مکہ مکرمہ میں دفن ہونے کی سعادت ملی ہو گی، اُن کو جمع کیا جائے گا ، اُن کے چہرے سفید چمکدار ہوں گے، وہ سب اِحْرام کی حالت میں کعبہ کے گرد جمع ہو جائیں گےاور ان سب کی زبان پر ایک ہی کلمہ ہو گا: لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ (میں حاضِر ہوں یااللہ! میں حاضِر ہوں)۔

اب فرشتے کعبہ شریف کو کہیں گے:اے کعبہ!اب چل...!!اب تَو تیرا سوال پورا ہو چکا۔کعبہ شریف کہے گا:میں نہیں چلوں گا جب تک میری درخواست قبول نہ ہو جائے۔ فضائے آسمانی سے ایک فرشتہ پکار کر کہے گا:اے کعبہ! مانگ تجھے دیا جائے گا۔ کعبہ شریف کہے گا: اے اللہ پاک! تیرے گناہ گار بندے جو دُور، دُور سے غُبار آلُود ہو کر میرے پاس آئے، انہوں نے اپنے اہل و عیال، عزیز رشتہ داروں کو چھوڑا اور تیرے حکم پر عَمل کرتے ہوئے، میری زیارت کے شوق میں آئے اور حج کیا، اے رَبِّ کریم! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ان حاجیوں کے حق میں بھی میری شفاعت قبول فرما، ان کو قیامت کی گھبراہٹ سے امن عطا فرما اور انہیں میرے گرد جمع فرما دے۔اللہ پاک فرمائے گا:اے کعبہ!میں نے ان کے حق میں بھی تیری شفاعت قبول کی۔اب فرشتہ اعلان کرے گا:جس نے کعبہ کی زیارت کی تھی، وہ دیگر لوگوں سےالگ ہو جائے۔یہ اعلان سُن کر اَہْلِ محشر میں سے وہ تمام لوگ جو کعبہ کی زیارت سے مشرف ہوئے ہوں گے،جنہوں نےحج کی یا عمرے کی سَعادت حاصِل کی ہو گی،وہ سب کے سب الگ ہو کر کعبہ شریف کے گرد جمع ہو جائیں گے، ان کے چہرے سفید ہوں گے اور جہنّم سے بے خوف ہو کر کعبہ شریف کا طَواف کر رہے