Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)، 13جون 2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

قربانی کی بقیہ  سنتیں اور آداب

*جس سےبن پڑےاس کےلئےضروری ہےکہ جانورکوبِلا وجہ اِیذا پہنچانے والے کو روکے، اگر باوُجُودِ قدرت نہیں روکے گا تو خود بھی گنہگار اور جہنم کا حقدار ہوگا۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ کی 1197صفحات پرمشتمل کتاب، ’’بہارِشریعت‘‘ جلد3صفحہ 660پر ہے:جانو رپرظُلم کرناذِمّی غیر مسلم پر ظلم کرنے سے زیادہ بُرا ہے اور ذِمّی پر ظلم کرنا مسلم پرظلم کرنے سے بھی بُرا ہےکیونکہ جانور کا کوئی مُعین و مددگار اللہ کریم کے سوا نہیں اس غریب کو اس ظلم سے کون بچائے!۔ (دُرِّمُختارو رَدُّ الْمُختار،۹/۶۶۲)*قربانی کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے جانوروں کو بھوکا پیاسا رکھا جاتا ہےجس سے انہیں سخت تکلیف پہنچتی ہے۔حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:قربانی سے پہلے اُسے چارا پانی دےدیں یعنی بھوکاپیاساذبح  نہ کریں اور ایک کے سامنے دوسرے کو نہ ذبح کریں اور پہلےسےچُھری تیزکرلیں ایسا نہ ہوکہ جانور گرانے کےبعد اُس کےسامنے چُھری تیزکی جائے۔ (بہارشریعت،۳/۳۵۲) * قربانی کرنے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت