Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

مذاکروں میں آنے کا ذہن دینا، اِجتماعی اِعتکاف اور مَدَنی کورسز(اِصلاحِ اَعمال کورس،فیضانِ نماز کورس وغیرہ) کرنے کی ترغیب دلانا،مَدَنی قافِلوں میں سفرکروانا،اُن کے گھروں میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کی ترکیب کرنا،اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا، اُن کی خوشی، غمی، بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس شعبے کے مقاصِد میں شامل ہے۔

قربانی کی سُنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آیئےقربانی کی سنتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:انسان بقرہ عید کےدن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتا جو اللہکریم کو خون بہانے سے زیادہ پیاری ہو،یہ قُربانی قیامت میں اپنے سینگوں بالوں اور کُھروں کے ساتھ آئےگی اورقربانی کاخون زمین پر گرنے سے پہلےاللہ  کے ہاں قَبول ہوجاتا ہے، لہٰذا خوش دِلی سےقُربانی کرو۔ (تِرمِذی،۳/۱۶۲،حدیث: ۱۴۹۸)*قربانی کے جانور کو گرانے سے پہلے ہی  قبلے کا تَعَیُّن کرلیا جائے،  لِٹانے کے بعدبِالخصوص پتھریلی زمین پر گھسیٹ کرقبلہ رُخ کرنابےزَبان جانورکیلئےسخت اذیَّت کاباعث ہے۔*ذَبح کرنےمیں اتنا نہ کاٹیں کہ چھری گردن کےمُہرے(ہڈی) تک پہنچ جائےکہ یہ بےوجہ کی تکلیف ہے۔ * جب تک جانورمکمل طورپرٹھنڈا نہ ہوجائےنہ اس کےپاؤں کاٹیں نہ کھال اُتاریں ،ذَبْح کر لینے کے بعد جب تک رُوح نہ نکل جائےچھری کٹےہوئےگلےپرمَس (TOUCH) کریں نہ ہی ہاتھ۔ بعض قصّاب جلد ’’ٹھنڈی‘‘کرنے کیلئے  ذَبْح کے بعد تڑپتے جانور کی گردن کی زندہ کھال اُدھیڑ کر چُھری گھونپ کر دل کی رگیں کاٹتے ہیں، اِسی طرح بکرےکوذبح کرنےکےفوراً