Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
لگے،اسی کو بَیْتُ الْمَعْمُوْر کہا جاتا ہے۔ پھر اللہ پاک نے کچھ فرشتوں کو زمین پر بھیجا اور حکم دیا کہ زمین پر بھی بَیْتُ الْمَعْمُوْر جیسا اور اسی سائِز کا ایک گھر بناؤ۔ پھر جب یہ گھر تعمیر ہو گیا تو اللہ پاک نے زمین کی مخلوق کو حکم فرمایا:جیسے آسمان والے بَیْتُ الْمَعْمُوْر کا طواف کرتے ہیں، تم اس گھر کا طواف کرو...!!([1])
ایک رِوَایت کے مطَابِق حضرت آدم علیہ السَّلام کی پیدائش سے 2 ہزار سال پہلے، بَیْتُ الْمَعْمُوْر کی بالکل سیدھ میں فرشتوں نے کعبہ شریف کی عِمَارت بنائی،یہ پیمائش میں بَیْتُ الْمَعْمُوْر کے برابر تھا، اس وَقْت کعبہ شریف کا طواف تو صِرْف زمینی فرشتے کرتے تھے مگر اس کا حج زمین و آسمان کے سارے فرشتے کیا کرتے تھے۔([2])
*حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے سنا کہ جس نے گِن کر طواف کے 7 پھیرے کئے اور پھر 2 رَکعتیں ادا کیں تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابرہے اور طواف کرتے ہوئے آدَمی کے ہر قدم کے بدلے اس کے لئے 10 نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اور اس کے 10 گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں اور 10 دَرَجات بُلند کر دئیے جاتے ہیں۔([3]) *مکی مدنی سرکار، دو عالَم کے مالِک و مختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو بیتُ اللہ کے طواف کے 7پھیرے کرے اور