Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

فرض ہے، اسی مناسبت سے کعبہ شریف کی تعمیر 5 پہاڑوں سے ہوئی۔([1])

کعبہ شریف سے متعلق دلچسپ معلومات

پیارے اسلامی بھائیو! کعبہ شریف بَیْتُ اللہ ہے، اس کی کیا ہی نِرالی شان ہے۔ آئیے! کعبہ شریف سے متعلق چند دلچسپ معلومات سُنتے ہیں: *عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: کعبہ شریف کی عِمَارت مربع شکل کی ہے، اسی لئے کعبہ شریف کو کعبہ (یعنی 4کونوں والا مکان) کہتے ہیں * لفظِ کعبہ کا ایک معنیٰ: بلند اور اُبھرا ہوا بھی ہے، پہلے زمانے میں لوگ کعبہ شریف کی عزّت و حُرْمت کے پیشِ نظر اپنے گھر گول بنایا کرتے تھے اور کعبہ شریف سے اُونچے نہیں کرتے تھے، چونکہ یہی مکان مبارک آس پاس کے سب مکانوں سے بلند تھا، اس لئے اسے کعبہ کہا گیا۔([2])*کعبہ شریف پر پہلے غِلاف نہیں ہوتا تھا،سب سے پہلے تُبَّع حِمْیَرِی نے کعبہ شریف پر غِلاف چڑھایا، اس کے بعد کعبہ شریف پر غِلاف چڑھانے کا معمول ہو گیا *کعبہ شریف کے غِلاف کا رنگ شروع سے سیاہ نہیں ہے، مختلف زمانوں میں دوسرے رنگوں کے غِلاف بھی چڑھائے گئے، البتہ اب عرصۂ دراز سے سیاہ رنگ کا ہی غِلاف چڑھایا جاتا ہے۔

کعبہ شریف کی چند خصوصیات

پیارے اسلامی بھائیو! کعبہ شریف بہت ہی بابرکت مقام ہے، اس کی بہت ساری خصوصیات ہیں؛ اللہ پاک فرماتا ہے:


 

 



[1]...تحفۂ معراج النبی ،صفحہ:366۔

[2]...تحفۂ معراج النبی ،صفحہ:400۔