Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

کعبہ کو بوسے دینے، اس سے لپٹ کر خوب دُعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کاش! کعبہ شریف کی برکت سے ہمیں جسمانی بیماریوں اور اس کے ساتھ ساتھ گُنَاہوں کے امراض سے بھی شِفَا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

کعبہ شریف کی تعمیر کتنی بار ہوئی

پیارے اسلامی بھائیو!کعبہ شریف کی تاریخ بہت پُرانی ہے۔ روایات کے مطابق کعبہ شریف کو 10 مرتبہ تعمیر کیا گیا ہے۔ روایات کے مطابق کعبہ شریف کی پہلی تعمیر فرشتوں نے کی، پِھر حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام نے اسے دوسری مرتبہ تعمیر فرمایا۔

کعبہ شریف کی تعمیر 5 طرح کے پتھروں سے ہوئی

روایت ہے: اللہ پاک کے نبی حضرت آدم علیہ السَّلام  جب جنّت سے اس دُنیا میں تشریف لائے تو آپ کو یہاں تنہائی اور وَحْشَت محسوس ہوئی، چنانچہ آپ نے اللہ پاک کی بارگاہ میں فریاد کی، پَس اللہ پاک نے آپ کو کعبہ شریف تعمیر کرنے کا حکم دیا۔([1])

روایات میں ہے: جب حضرت آدم علیہ السَّلام  نے کعبہ شریف کی تعمیر فرمائی،اس وقت فرشتوں نے 5 پہاڑوں کے پتھر لا کر آپ کی خِدْمت میں پیش کئے،انہی سے کعبہ شریف کو تعمیر کیا گیا۔ اِن 5 پہاڑوں کے نام یہ  ہیں: (1):کوہِ لبنان (2):کوہِ طُور(3):کوہِ زیتا (4):کوہِ جُودی (جس پر حضرت نُوح علیہ السَّلام  کی کشتی ٹھہری تھی) (5): اور کوہِ حِرا جو مکہ مکرمہ میں ہے۔([2])  

عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: خانہ کعبہ چونکہ نمازوں کے لئے قبلہ ہے اور نماز 5وقت کی


 

 



[1]...تفسیرِ کبیر ،پارہ:4 ،سورۂ آلِ عمران،زیرِ آیت:96 ،جلد:3 ،صفحہ:296۔

[2]...سُبُلُ الْهُدیٰ ،جلد:1 ،صفحہ:147 خلاصۃً۔