Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

برکت سے روزِ قیامت اَمن والوں کے ساتھ اُٹھنا نصیب ہو گا *جو کعبہ شریف سے پناہ حاصِل کرتا ہے اسے پناہ دی جاتی ہے *کعبہ شریف کا طواف کرنا مُنْفَرِد نیکی ہے *طواف کرنے والے کو ہر قدم پر 10 نیکیاں ملتی ہیں، 10 گُنَاہ مٹائے جاتے ہیں اور 10 درجات بلند کر دئیے جاتے ہیں۔ کاش! ہمیں بھی کعبہ شریف کی زیارت کرنا، غِلافِ کعبہ سے لپٹنا، حطیمِ پاک میں نماز پڑھنا، حجرِ اَسْود کو  چومنا اور کاش! جُھوم جُھوم کر کعبہ شریف کا طواف کرنا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

*-سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ عِلْم سیکھنے سے آتا ہے([1])  *دورِ حاضِر کی بُرائیوں میں ایک بڑی بُرائی یہ بھی ہے کہ لوگ عِلْمِ دِین سے دُور ہوئے جا رہے ہیں *دِینی کتابیں پڑھنے کا ذوق نہ ہونے کے برابر ہے *پہلے کے لوگ دِینی کتابوں سے بہت دِلچسپی رکھتے تھے *دِن رات کتابیں پڑھتے تھے *لہٰذا ان کے پاس دِینی معلومات بھی وافَر ہوتی تھیں  اور *زِندگی بھی پاکیزہ رہتی تھی۔

*-الحمد للہ! *عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی گھر گھر عِلْمِ دین کی روشنی پہنچا رہی ہے *بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کی خصوصیت ہے کہ آپ خُود بھی عِلْمِ دین کے بہت شوقین ہیں اور عاشقانِ رسول کو بھی دِینی کتابیں پڑھنے کا شوق دِلاتے ہیں *آپ ہرہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کا فرماتے ہیں*مختصر رسالہ ہوتا ہے*چندمنٹوں میں پڑھا جاسکتا ہے۔


 

 



[1]... بخاری ، کتاب العلم، باب العلم قبل القول و العمل، صفحہ:90، حدیث:67۔