Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
*-آپ بھی پڑھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہو گا *دِینی معلومات بڑھیں گی *عِلْمِ دِین سیکھنے کا ثواب ملے گا *دِینی کتاب پڑھنے سے دِماغ بھی کھلتا ہے *نظر وسیع ہوتی ہے *حکمت ملتی ہے *سوچ پاکیزہ ہوتی ہے اور *زِندگی میں نکھار آجاتا ہے *جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق کتاب پڑھنے سے دِماغی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔
ہر ہفتے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نِیّت کر لیجئے! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ ہفتہ واررسالہ پڑھنے والوں کو مختلف دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں، ہم ہفتہ وار رسالہ پڑھیں تو کیا معلوم اللہ پاک کےنیک بندے، ولئ کامِل کی زبان سے نکلی ہوئی دُعا ہمارے حق میں قبول ہو جائے اور دُنیا و آخرت میں بیڑا پار ہو جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!لڑائی جھگڑا کرنااس قدر تباہ کُن ہے کہ اِس میں مُبْتَلا ہو کر انسان دنیا کے اندر ہی عبرت کا سامان بن جاتا ہے۔قربان جائیے!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول پر جو اِس نازک دَور میں بھی مسلمانوں کو لڑائی جھگڑوں سے دُور رکھنے اور اِنہیں مُتَّحِد رکھنےکے لئے ہر وَقْت کوشاں ہے۔جس کی ایک واضِح جھلک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم”شعبہ محبتیں بڑھاؤ“بھی ہے۔ ”نیک عمل نمبر65“ کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے اُنہیں دینی ماحول میں فَعال کرکے ”مسجد بھرو تحریک“میں شامل کرنا،اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر دُکان، گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا،اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات و مَدَنی