Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
اُس میں کوئی لَغْو(یعنی بیہودَہ)بات نہ کرے تویہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔([1]) *حضرت عبد اللہ ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما سے رِوَایت ہے کہ مدینے کے سلطان،رَحْمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جس نے 50مرتبہ طواف کیا گناہوں سے ایسا نکل گیا جیسے آج اپنی ماں سے پیدا ہوا۔([2]) *حدیثِ پاک میں ہے:جس نے برسات میں طواف کے 7 چکر لگائے اُس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔([3])
جب ہم بارِش میں طواف کر چکے تو...
حضرت ابو عِقال رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بارِش کے دَوران حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ کے ساتھ بیتُ اللہ شریف کا طواف کیا۔جب ہم طواف مکمل کرنے کے بعد مَقامِ ابراہیم پر حاضِر ہوئے اور 2 رَکعتیں ادا کیں توحضرت اَنَس رَضِیَ اللہُ عنہ نے ہم سے فرمایاکہ نئے سرے سے عمل شُروع کرو کیونکہ تمہاری مغفِرت ہو چکی ہے پھر فرمایا کہ جب ہم نے حُضُورِ پاک،صاحِبِ لَولاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ بارِش کے دَوران طواف کیا تھا تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہم سے اِسی طرح فرمایا تھا۔([4])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں کعبہ شریف کی بلند شانیں...!! *کعبہ شریف بابرکت مقام ہے *اس کی برکت سے شِفَا ملتی ہے *کعبہ شریف کی طرف دِل مائِل رہتے ہیں *کعبہ شریف کی برکت سے امن و امان نصیب ہوتا ہے *کعبہ شریف کی