Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):کعبہ شریف کی برکت سے شِفَا ملتی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! تُبَّع حِمْیَرِی کے واقعہ سے ہمیں یہ بھی سیکھنے کو مِلا کہ کعبہ شریف بہت ہی بابرکت مقام ہے، اس کے اَدب و اِحْترام کی برکت سے غضبِ اِلٰہی سے نجات اور بیماریوں سے شِفَا نصیب ہوتی ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں: کعبہ شریف کی برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہے کہ پرندے اس کے ادب کے پیشِ نظر اس کے اُوپَر سے نہیں گزرتے، کوئی پرندہ کبھی بھی کعبہ شریف کی چھت یا اس کی دِیواروں پر نہیں بیٹھتا، ہاں! جب کوئی پرندہ بیمار ہو تو کعبہ شریف کی چھت  پر بیٹھتا یا اس کے اُوپَر سے گزر جاتا ہے، اس کی برکت سے اُسے شِفَا مل جاتی ہے۔([1])

بابِ کعبہ کی چابی کی برکت

شِفَاءُ الْغِرَام میں ہے:اَہْلِ مکّہ کا سالہا سال تک یہ دَسْتُور رہا ہے کہ کوئی بچہ پیدائشی گونگا ہوتا تو اسے کعبہ شریف میں لاتے اور کعبہ شریف کے دروازے کی چابی اُس کے مُنہ میں رکھتے جس کی برکت سے وہ بچہ بولنے لگتا تھا۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک ہمیں بھی کعبہ شریف کی عزّت کرنے،ادب و احترام کے ساتھ کعبہ شریف کو دیکھنے، اس سے برکتیں لینے، غِلافِ کعبہ کے ساتھ جھوم کر لپٹنے، بابِ


 

 



[1]...تفسیر خزائن العرفان ،پارہ:4 ،سورۂ آلِ عمران،زیرِ آیت:97 ،صفحہ:126بتغیر قلیل۔

[2]...شفاء الغرام باخبار البلد الحرام ،الباب الثالث عشر،جلد:1 ،صفحہ:353خلاصۃً۔