Book Name:Hazrat Ismail Ke Osaf

خُدا کا ذِکْر کرے، ذِکْرِ مصطفےٰ نہ کرے

ہمارے مُنہ میں ہو ایسی زباں خُدا نہ کرے

خیر! اللہ پاک نے فرمایا: کِتاب میں اسماعیل کو یاد کرو! اس سے آگے ارشاد ہوا:

اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ (پارہ:16، مریم:54)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: بیشک وہ وعدے کا سچّا تھا۔

یہ حضرت اسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام کا پیارا وَصْف ہے کہ آپ وعدے کے سچّے تھے، یقیناً سارے ہی انبیائے کرام علیہمُ السّلام وعدوں کے سچّے ہیں مگر حضرت اسماعیل عَلَیْہ ِالسَّلام وعدہ نبھانے میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں، اس لئے آپ کے اس خاص وَصْف کا ذِکْر کر کے رَبِّ رحمٰن نے فرمایا:

اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ (پارہ:16، مریم:54)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: بیشک وہ وعدے کا سچّا تھا۔

مزید ارشاد ہوا:

وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ(۵۴) (پارہ:16، مریم:54)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور غیب کی خبریں دینے والا رسول تھا۔

یہ آپ عَلَیْہ ِالسَّلام کی شان و عظمت کا بیان ہے، رَبِّ کریم نے آپ کو قبیلہ جُرْہم اور قومِ عَمَالِقہ کی طرف نبی بنا کر بھیجا، آپ انہیں راہِ حق کی طرف بلاتے، نیکی کی دعوت دیا کرتے تھے، کئی لوگوں نے آپ کی دَعوت کو قُبُول کیا اور کلمہ پڑھ کر جنّت کے حقدار بن گئے۔

اللہ پاک مزید فرماتا ہے:

وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ۪- (پارہ:16، مریم:55)