Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat

Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat

خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے علی! وہ 4لوگ جو پہلے جنّت میں جائیں گے ان میں ایک میں ہوں، ایک تم ہو اور 2تمہارے بیٹے حسن و حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہما ہیں، ہماری اَوْلاد ہمارے پیچھے ہو گی اور ان کے پیچھے ہمارے اَزْواج ہوں گی۔ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! ہمارا گروہ (یعنی ہم سے محبّت کرنے والے) کہاں ہو گے؟ فرمایا: تمہارا گروہ تمہارے پیچھے پیچھے جنّت میں جائے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے...!! ذرا تصَوُّر تو باندھیئے! وہ کیسا حسین منظر ہو گا، ہمارے جان سے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ اور حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ عنہما مِل کر جنّت میں داخِل ہو رہے ہوں گے، ان کے پیچھے پیچھے ساداتِ کرام ہوں گے اور اللہ پاک نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہم عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت ان کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائیں گے۔

باغِ جنّت میں مُحَمَّد مسکراتے جائیں گے

پُھول رحمت کے جھڑیں گے، ہم اُٹھاتے جائیں گے

اَہْلِ بیت سے محبّت  کا صلہ

پیارے اسلامی بھائیو! امام فخرُ الدِّین رازی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے تفسیرِ کبیر میں ایک اِیْمان اَفْروز حدیثِ پاک لکھی ہے، آئیے! سُنتے ہیں؛ ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مَنْ مَّاتَ عَلٰی حُبِّ آلِ مُحَمَّدٍ مَاتَ شَھِیْدًا یعنی سُن لو! جو اہلِ بیت کی


 

 



[1]...تاریخ ابن عساکر، رقم:1566، حسین بن علی ابی طالب رَضِیَ اللہُ عنہما  ، جلد:14، صفحہ:169۔