Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat
یا نبی(صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) تم پہ بار بار سلام بے عدد اور بے شمار سلام
عزّتِ اہلِ بیت پر صلوات ہدیۂ روحِ چار یار سلام([1])
یہاں ایک مسئلہ سمجھ لیجئے! فِرشتوں اور نبیوں کے عِلاوہ کسی پر بھی مستقل طَور پر درُوْد پڑھنا جائِز نہیں،([2]) اَہْلِ بیتِ اَطْہار، صحابۂ کرام، اَوْلیائے کرام وغیرہ پر درُوْد بھیجنا ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر درُوْد بھیجیں، پِھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے تابِع رکھ کر چاہے اَہْلِ بیت، صحابہ، اَوْلیا وغیرہ سب کا ذِکْر کر لیجئے! مثلاً یُوں پڑھیئے!
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّ عَلٰی آلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَ اَوْلِیَاءِ مِلَّتِہٖ اَجْمَعِیْن۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰىؕ-وَ مَنْ یَّقْتَرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَهٗ فِیْهَا حُسْنًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ(۲۳) (پارہ:25، الشُوْرٰی:23)
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:تم فرماؤ:میں اس پر تم سے کوئی مُعاوَضَہ طلب نہیں کرتا مگر قَرابَت کی محبّت اور جو نیک کام کرے ہم اس کے لیےاس میں اور خوبی بڑھا دیں گے، بیشک اللہ بخشنے والا، قدر فرمانے والا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! مُحَرَّمُ شریف جو اِسلامی سال کا پہلا مہینا ہے، اَلْحَمْدُ للہ! شروع