Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat

Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat

پاک میں ہے: کسی کا چنگاری پر بیٹھنا  قبر پر بیٹھنے سے بہتر ہے۔([1]) ایک روایت میں فرمایا: مُردَے کو قبر میں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے، جس سے گھر میں تکلیف پہنچتی تھی۔([2]) مثلاً کسی پر پاؤں رکھیں تو اسے تکلیف ہو گی، یونہی قبر پر پاؤں رکھیں تو اس سے بھی مُردَے کو تکلیف ہو گی۔ لہٰذا قبرستان جائیں تو ان باتوں کا لحاظ رکھنا چاہئے *بعض دفعہ  قبرستان میں نیا راستہ نکال دیا جاتا ہے، علمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم  فرماتے ہیں:قبرستان میں جو نیا راستہ نکالا گیا ہو اس  پر چلنا حرام ہے([3]) *قبرستان کے اندر جانے کے لئے راستہ نہ ہو اور قبر تک جانے کے لئے قبروں پر سے گزرنا پڑے تو جانا منع ہے، حکم ہے کہ باہَر ہی کھڑا ہو کر فاتحہ پڑھے۔([4]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَا بَاقِیْ(اے ہمیشہ رہنے والے)

جو روزانہ سورج نکلنے سے پہلے100 بار یَابَاقِیْ پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُکھ سے محفوظ رہے گا۔([5]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...مسلم، کتاب الجنائز، باب النہی عن الجلوس علی القبر والصلاۃ الیہ، صفحہ: 347، حدیث: 971۔

[2]...مسند الفردوس، جلد:1، صفحہ:199،حدیث:754۔

[3]... فتاویٰ رضویہ،، جلد:9، صفحہ:443 بتغیر قلیل۔

[4]...بہارِ شریعت، حصہ:4، صفحہ:848 خلاصۃً۔

[5]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:259۔