Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat
گروہ ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ جو صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کا بھی اَدَب کرتا ہے، 4یارانِ نبی کا بھی ادب کرتا ہے اور خَالُ المؤمنین (یعنی سب مسلمانوں کے مامُوں جان) حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ کے خِلاف بھی زبان نہیں کھولتا، وہ سچّا عاشقِ اَہْلِ بیت ہے۔
اللہ پاک ہمیں صحابۂ کرام اور اَہْلِ بیتِ پاک رَضِیَ اللہُ عنہم کا بااَدب، سچّا عاشِق بنائے رکھے اور ان کی دُشمنی و گستاخی سے ہمیشہ محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
محفوظ سَدا رکھنا شَہَا! بےادبوں سے اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بےادبی ہو([2])
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ یا عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: قبر کی بےادبی و پامالی ناجائِز و گُنَاہ ہے۔
وضاحت: مُحَرَّم شریف کا مہینا ہے، اس مہینے میں بالخصوص 10 محرم کو عموماً لوگ قبرستان جاتے ہیں، اچھی بات ہے، جانا چاہئے، عِبْرت و نصیحت کے لئے قبرستان جانا سُنّت سے ثابِت ہے۔ البتہ اس میں قبرستان کے آداب کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، *قبر پر پاؤں رکھنا، اس پر بیٹھنا ناجائِز و گُنَاہ ہے([3]) اس سے مُردَے کو تکلیف ہوتی ہے۔ حدیثِ