Book Name:Mohabbat e Ahle Bait Ki Fazilat
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
قَالَ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:لَا تُصَلُّوْا عَليَّ الصَّلَاةَ الْبَتْرَاءَ فَقَالُوْا: وَمَا الصَّلَاةُ الْبَتْرَاءُ؟ قَالَ: تَقُوْلُوْنَ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّتُمْسِكُوْنَ بَلْ قُوْلُوْا: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ۔
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:مجھ پر اَدُھورا درُوْد مَت پڑھا کرو! صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! اَدھورا درُوْد کیا ہے؟ فرمایا: یہ کہ تم اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ تک پڑھ کر رُک جاؤ! اس کی بجائے یُوں کہا کرو: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی آلِ پاک پر درُوْد پڑھنا بہت سَعَادت کی بات ہے، عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم فرماتے ہیں: آل و اَصْحاب پر درُوْد بھیجنا بارگاہِ رسالت میں قبُولِیّت کا وسیلہ ہے اور رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے حُضُور درُوْد و سلام عرض کرنا، بارگاہِ اِلٰہی میں قُبُولیت کا وسیلہ ہے۔ ([2])