Faiz e Data Huzoor

Book Name:Faiz e Data Huzoor

کریم سے بھی ثابت ہے۔ پارہ: 16، سورۂ مریَم میں حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کی اَمّی جان حضرت مریم رَحمۃُ اللہِ علیہا کا واقعہ ذِکْر ہوا، جب حضرت مریَم رَحمۃُ اللہِ علیہا تنہائی میں تشریف لے کر گئیں  تو وہاں ایک نُورانی شکل والا نوجوان دیکھا، آپ بہت باحیا تھیں، اپنے کمرے میں یُوں نوجوان کو دیکھ کر بولیں:

اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ (پارہ:16، مریم:18)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: میں تجھ سے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں۔

وہ نوجوان کوئی انسان نہیں بلکہ انسانی شکل میں حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام  تھے، انہوں نے فرمایا:

اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ ﳓ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا(۱۹) (پارہ:16، مریم:19)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: میں تو تیرے ربّ کا بھیجا ہوا ہوں تاکہ میں تجھے ایک پاکیزہ   بیٹا عطا کروں

یعنی اے مریَم! گھبرائیے! نہیں...!! میں اللہ پاک کا بھیجا ہوا فِرشتہ ہوں، آپ کو بیٹا دینے آیا ہوں۔

سُبْحٰنَ اللہ! یہ صاف لفظ داتا  والے ہیں، یعنی حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام  جو یقیناً غیرُ اللہ ہیں، اللہ پاک کی عطا سے، اللہ پاک کی طرف سے حضرت مریَم رَحمۃُ اللہِ علیہا  کو بیٹا دینے آئے تھے۔ پتا چلا؛ غیرُ اللہ کو داتا کہنا بھی درست ہے، داتا ماننا بھی درست ہے۔

داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعلیمات

پیارے اسلامی بھائیو! حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بلند رُتبہ ہستی ہیں، اللہ پاک کے فضل سے آپ کے دربارِ عالی شان سے مَنْگَتَوں کی جھولیاں بھرتی ہیں