Book Name:Faiz e Data Huzoor
کی شان پر اعتراض ہوا تو مزارِ پاک میں لیٹے ہوئے بھی آپ کو یہ بات گوارا نہ ہوئی اور آپ نے اپنے رُوحانی فیضان سے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کی شان کا اِظْہار فرما دیا۔
اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ اَوْلیا ہے، فیضانِ داتا ہے، اللہ پاک کے فضل سے،اُس کی عطاسے داتا حُضُور رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دُنیا سے پردہ فرمانے کے بعد بھی اپنے رُوحانی فیضان سے جن صحابۂ کرام کی شان کا اِظہار فرمایا، آج دعوتِ اسلامی انہی صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کی محبّت گھول گھول کر پِلا رہی ہے۔ اَلْحَمْدُ للہ! یہ دعوتِ اسلامی ہی کا فیضان ہے کہ بچے بچے کی زبان پر یہ نعرہ گونج رہا ہے:
ہر صحابئ نبی! جنّتی! جنّتی! سب صحابیات بھی! جنّتی! جنّتی!
چار یارانِ نبی! جنّتی! جنّتی! حضرتِ صدّیق بھی! جنّتی! جنّتی!
اور عُمر فاروق بھی! جنّتی! جنّتی! عُثمانِ غنی! جنّتی! جنّتی!
فاطمہ اور علی! جنّتی! جنّتی! ہیں حسن حسین بھی! جنّتی! جنّتی!
کیا غیرُ اللہ کو داتا کہہ سکتے ہیں...؟
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی یہ عنایتیں ہیں، نوازشیں ہیں، آج بھی چاہنے والوں پر مسلسل کرم نوازیاں ہو رہی ہیں، یہ داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا جاری و ساری فیضان ہے، جو جس نیت اور ارادے سے جاتا ہے، اسے نصیب ہو جاتا ہے۔ بعض دفعہ دِلوں میں وسوسے آ رہے ہوتے ہیں کہ کیا غَیْرُ اللہ کو داتا کہہ سکتے ہیں؟ دینے والی ذات تو اللہ پاک کی ہے، پِھر کسی اور کو ہم داتا کیوں کہیں؟
اس تعلق سے یاد رکھ لیجئے! کہ بندوں کو داتا کہنا بالکل درست ہے، یہ بات قرآنِ