Faiz e Data Huzoor

Book Name:Faiz e Data Huzoor

فاضِل بھی تھے *وِلایَت کے بلند درجات پر پہنچے ہوئے بھی تھے *آپ بھی اپنے مزارِ پاک میں زِندہ ہیں *چاہیں تو اپنے چاہنے والوں کو دِیْدار سے بھی نوازتے ہیں اور *اللہ پاک کی عطا سے، اُسی کی دی ہوئی طاقت سے اپنے چاہنے والوں کی مشکلیں بھی آسان فرماتے ہیں۔

داتا حُضُور کا فیضان سب شہروں میں

حضرت مُجَدِّدْ اَلْف ثانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے نزدیک شہرِ لاہور برِّ صغیر کے تمام شہروں میں قُطب ہے، اس شہر کی خیر و بَرَکت برِّ صغیر کے تمام شہروں میں پھیلی ہوئی ہے۔([1])

پیرِ کامِل مل گئے

بابا غُلام فرید بٹالوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک بزرگ ہوئے ہیں، ماضِی قریب کے ہی ہیں، زیادہ پُرانے نہیں ہیں۔ اُن کے دِل میں ایک خواہش تھی کہ کسی طرح اللہ پاک کا قرب ملے، باطِن کی صفائی ہو اور دِل کے دروازے کھل جائیں۔ یہی خواہش لئے عِبادَتیں کرتے، ریاضتیں کرتے، بزرگوں کے کی خدمت میں حاضِر ہوتے مگر جو مقصُود تھا وہ حاصِل نہ ہوا، بہت مایُوس ہوئے، اتنے مایُوس ہوئے کہ خُودکشی کرنے کا ذہن بنا لیا، اِسی مقصد کے لئے زہر بھی خرید لیا۔

مگر اللہ پاک کی رحمت سے اُن پر کرم ہو گیا، سوئے تو قسمت جاگ گئی، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بگڑی بنانے کے لئے خواب میں تشریف لے آئے، آپ کے


 

 



[1]...فیضان دار علی ہجویری، صفحہ:45۔