Faiz e Data Huzoor

Book Name:Faiz e Data Huzoor

اُنہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ بڑی محبّت کے ساتھ مُلاقات کی، پھر کہنے لگے: اَلْحَمْدُ للہ! آج رات میری قسمت کا ستارہ چمکا، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مجھ گنہگار کے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے والے عاشقانِ رسول 3 دِن کے لئے میری مسجد میں ٹھہرے ہوئے ہیں، تم اُن کے لئے کھانے کا اِنتظام کرو!  لہٰذا میں مَدَنی قافلے والوں کی خیر خواہی کے لئے کھانا لایا ہوں، قُبُول کر لیجئے!

کیا غرض در در پھروں میں بھیک لینے کیلئے

ہے سلامت آستانہ آپ کا داتا پیا

جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دن

ہو      مری      اُمّید      کا      گلشن      ہرا      داتا      پیا([1])

روحانی توجہ سے مسائل کا حل

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے آیتِ کریمہ سُنی، اللہ پاک فرماتا ہے:

فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ(۵) (پارہ:30، النٰزعٰت: 5)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: پھر کائنات کا نظام چلانے والوں کی  (قسم...!!)۔

اس کے تحت امام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بعض دفعہ اَوْلیائے کرام کی پاک رُوحیں خواب میں تشریف لا کر یا یونہی اپنی رُوْحانی توجہ سے ہماری مشکلات کے حل بھی ہمیں سکھا دیتی ہیں۔([2]) اَلْحَمْدُ للہ! داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی اپنے چاہنے والوں کی


 

 



[1]...وسائلِ بخشش،صفحہ:534۔

[2]...تفسیر کبیر، پارہ:30، سورۂ نازعات، زیرِ آیت:5، جلد:11، صفحہ:31 خلاصۃً۔