Book Name:Faiz e Data Huzoor
نہیں پڑھ سکتے۔ یہ محض ایک غلط فہمی ہے۔ نمازِ جنازہ پڑھنے کے لئے جو وُضُو کیا گیا، اُسی وُضُو سے دوسری نمازیں بھی پڑھ سکتے ہیں اور قرآنِ کریم کو چُھو بھی سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔ وہ مسئلہ جس سے عوام میں یہ غلط فہمی آئی، وہ یہ ہے کہ مثلاً نمازِ جنازہ ہونے والی ہے، ایک شخص دَیر سے پہنچا، اب حالت یہ ہے کہ اگر وُضُو کرے تو نمازِ جنازہ گزر جائے گی، اس حالت میں اُسے اِجازت ہے کہ تَیَمُّمکر کے نمازِ جنازہ میں شریک ہو جائے، یہ جو تَیَمُّمہے، خاص اس تَیَمُّمسے دوسری نمازیں نہیں پڑھ سکتا کیونکہ یہ تَیَمُّمخاص نمازِ جنازہ کے لئے تھا اور شریعت نے ایک خاص مَجْبُوری کے تحت اس کی اِجازت دی ہے۔ باقی رہا وُضُو ...!! تو اس کا یہ حکم نہیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا اَوَّلُ (اے قدیم ذات...!!)
میاں بیوی کی آپس میں محبّت کم ہو جائے تو روزانہ اللہ پاک کا پیارا نام یَا اَوَّلُ 100بار پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپس کی محبّت میں اِضافہ ہو گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔