Faiz e Data Huzoor

Book Name:Faiz e Data Huzoor

فرمایا: اے اسماء! یہ جعفر ہیں جو حضرت جبرائیل و میکائیل علیہما السَّلَام کے ساتھ جا رہے تھے، اُنہوں نے مجھے سلام کیا اور جعفر نے مجھے بتایا کہ جنگ کے دوران میرے جسم پر 73 زخم لگے تھے، میں نے اِسلامی پرچم سیدھے ہاتھ میں لیا، میرا وہ ہاتھ کٹ گیا، پِھر میں نے اِسلامی جھنڈا اُلٹے ہاتھ میں لیا، میرا وہ ہاتھ بھی کٹ گیا، اللہ پاک نے ان ہاتھوں کی جگہ مجھے 2پَر عطا فرمائے ہیں، جن کے ذریعے میں فرشتوں کے ساتھ اُڑتا ہوں اور جہاں چاہتا ہوں، اُترتا ہوں۔([1])  

امام حاکِم نے مستدرک میں روایت کیا، سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ایک رات میں نے جعفر کو دیکھا، اُن کے 2پَر تھے اور وہ فِرشتوں کی ایک جماعت کے ساتھ اُڑتے جا رہے تھے۔([2])  

سُبْحٰنَ اللہ! مَعْلُوم ہوا اللہ پاک کے نیک بندے، اَوْلیائے کرام جب اِس دنیا سے رُخصت ہوتے ہیں، اُن کی رُوحیں جِسْمَوں سے جُدا ہوتی ہیں تو ایسا نہیں کہ مَعَاذَ اللہ! وہ مَر کر فَنَا ہو جاتے ہیں، نہیں...!! نہیں۔ بلکہ وہ زِندہ ہیں، اُنہیں مختلف ڈیوٹیاں سونپی جاتی ہیں۔

فیضِ داتا حُضُور

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! قرآنِ پاک اور اَحَادِیث سے یہ بات ثابِت ہے کہ اَوْلیائے کرام اپنے اپنے مزارات میں زِندہ ہیں، اُن کی رُوحیں مختلف کام اَنجام دیتی ہیں، اُنہی میں سے ایک کام اپنے عقیدت مندوں کی مدد فرمانا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ للہ! *حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی وَلِیِّ کامِل تھے *سید زادے بھی تھے*بہت بڑے عالِم


 

 



[1]...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ رَضِیَ اللہُ عنہم، ذکر قصۃ شہادۃ جعفر...الخ، جلد:4، صفحہ:219، حدیث:4990۔

[2]... مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ ، کان جعفر  بن ابی طالب یطیر...الخ، جلد:4، صفحہ:219، حدیث:4990۔